مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک بیان میں پاکستانی دفتر خارجہ کیترجمان نے کہا ہے کہ متاثرین کے اہلخانہ، ایرانی حکومت و عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملہ شام کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غاصب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کےدارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، حملے میں ایران کی القدس بریگیڈز کے اہم کمانڈر سمیت 7 افراد شہید ہوئے تھے۔