مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے عوام نے آج فلسطینی قوم کی حمایت اور غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض فوج کے جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
نیز سان فرانسسکو میں فلسطین کے حامیوں نے علامتی طور پر ایک جنگی جہاز کی نقل و حرکت کو روکنے کی کوشش کی جس نے صیہونی حکومت کو امداد فراہم کرنے کے لیے اپنی تحریک شروع کی تھی۔
ادھر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی آج غزہ کے عوام کی حمایت اور غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے تجاوزات کو روکنے کی کوششوں کے سلسلے میں ایک مظاہرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ جاپان اور ناروے دو ایسے ممالک ہیں جنہوں نے حال ہی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ آرگنائزیشن (UNRWA) کے لیے مالی امداد دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آج ہزاروں افراد نے اس ملک کے 52 شہروں میں مظاہرے کرکے فلسطینی قوم اور غزہ کے باشندوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔