تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ سے ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی مقاومت کو شکست دینے سے عاجز ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اعلی وفد کے ہمراہ جمعرات کی شام رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مزاحمتی قوتوں اور غزہ کے عوام کو اس لمحے تک میدان کا فاتح قرار دیا اور تاکید کی کہ صہیونی حکومت کو غزہ میں ناکامی اور فلسطینی عوام کی فتح اور وقار میں اضافہ اللہ کی خاص مدد اور لطف ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ صیہونی حکومت اپنے تمام فوجی ساز وسامان اور دنیا کی ظالم طاقتوں کی حمایت کے ساتھ مظالم ڈھا رہی ہے۔ خواتین اور بچوں کا قتل عام مقاومت کے سامنے اسرائیلی حکومت کی شکست کی دلیل ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کی جنگ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل سے آپ غزہ کے عوام کی حتمی فتح دیکھیں گے۔

اس ملاقات میں اسلامی جہاد فلسطین کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایران کی جانب سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کو سراہتے ہوئے شہید سردار سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ غزہ میں آج  غزہ میں واقعہ کربلا کو دہرایا جارہا ہے، تمام تر مصائب اور سازشوں کے باوجود غزہ کے عوام نے مزاحمتی قوتوں کے ساتھ مل کر امریکہ اور صیہونی حکومت اور ان کے حامیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزاحمتی قوتوں بالخصوص حماس اور اسلامی جہاد کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام اور مزاحمتی قوتیں آخری فتح تک ڈٹے رہنے کے لیے پرعزم ہیں اور خدا کے فضل سے مستقبل قریب میں حتمی فتح حاصل ہوگی۔

لیبلز