مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسپوٹنک نے کہا ہے کہ روس کے داارلحکومت ماسکو میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد اتوار کو ملک بھر میں عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر پوٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے کروکوس میں بہیمانہ حملہ کرکے درجنوں بے گناہ لوگوں کو ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث چار افراد روپوش ہونے کی کوشش کررہے تھے تاہم سیکورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ ان کو گرفتار کرلیا ہے۔ یوکرائن نے دہشت گردوں کے لئے پنجرہ کھول دیا ہے۔ تاہم روس دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کو کڑی سزا دے گا۔
دراین اثناء کروکوس میں دہشت گردانہ حملے کی نذر ہونے والا کنسرٹ ہال مکمل جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ امدادی کارکن ملبے کو ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ امدادی کاروائیاں کئی دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔