مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے ملاقات کی ہے۔ایرانی قونصل جنرل نے مریم نواز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفرکاشکریہ ادا کیا۔
ملاقات دو طرفہ تعلقات کےفروغ ،باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق ،فوری اقدامات کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیر سگالی کے طور پر 20مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں ہوگا،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں،ایرانی قونصل جنرل نےحکومت پنجاب اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔