مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک نے آج پیر کو ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ آج پیر کو پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب، کویت، قطر، یمن، عرب امارات اور بحرین نے پیر کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
عراق میں اہل سنت برادری اور کردستان کے عوام بھی پیر کے دن ماہ رمضان کا پہلا روزہ رکھیں گے اسی طرح فلسطین کے مفتی اعظم نے پیر کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
11مارچ پیر کے دن روزہ رکھنے والے ممالک میں شام، لبنان، سوڈان اور مصر بھی شامل ہیں۔
مشرق وسطی اور دیگر خطوں کے بعض ممالک میں منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔ ایران، اردن، عمان،پاکستان، ملائیشیا، آسٹریلیا، انڈونیشیا، سنگاپور، بھارت، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش میں مسلمان منگل کا 1445 کے ماہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھیں گے۔