مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کی ٹیلیفونک کال پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ملکوں اور علاقے کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔