مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلا غ نے کہا ہے کہ شام کی سرحد سے مقبوضہ گولان میں واقع صہیونی اہداف پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
صہیونی چینل 14 کے مطابق شامی سرحدوں سے دو میزائل گولان کی پہاڑیوں پر فائر کئے گئے۔ حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
7 اکتوبر کو صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ پر جارحانہ حملوں کے بعد عراق، شام، لبنان اور یمن سے مقاومتی تنظیموں نے صہیونی حکومت کے خلاف جوابی حملے شروع کررکھے ہیں۔ عراق اور شام میں واقع امریکی فوجی تنصیبات پر بھی میزائل اور راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔