مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں آج جمعہ یکم مارچ کو پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات ہورہے ہیں۔ ملک بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان میں نمائندگی کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے عوام کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو عوامی حمایت حاصل ہونے سے اندرونی اور بیرونی سطح پر دشمنوں کا بہترین مقابلہ کرسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ کثیر تعداد میں رائے دہندگان کی شرکت سے طاقت ور پارلیمنٹ تشکیل پائے گی۔ انتخابات ایرانی قوم کی طاقت کا مظہر ہیں۔