مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں اقوا م متحدہ کے دفتر کے ترجمان نے غزہ میں انسانی امداد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی غزہ میں امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ صہیونی فورسز فلسطینی عوام تک امدادی سامان پہنچنے میں رکاوٹ کھڑی کررہی ہیں۔
جنیوا میں انسانی حقوق کی عالمی کانفرنس کے دوران ینس لرکہ نے کہاکہ غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی فورسز جان بوجھ کر امدادی سامان اور ٹیموں پر حملے کررہی ہیں۔ اب تک کئی اقوام متحدہ کے امدادی سامان پر حملہ کیا گیا جبکہ کئی کارکن گرفتار بھی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں قحطی کا شدید خطرہ پایا جاتا ہے۔ گذشتہ دنوں پانی نہ ملنے کی وجہ سے دو بچے پیاس سے بلک بلک کر شہید ہوگئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غزہ میں امدادی اشیاء کی ترسیل کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری غزہ کے معصوم بچوں، بے گناہ خواتین اور بوڑھوں کی زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔