مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے بارے میں کہا ہے کہ رواں ہفتے کے اوخر میں ملک میں حوصلہ افزا واقعات رونما ہوں گے۔ پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کندھوں پر بڑی ذمہ داری عائدہوتی ہے لہذا انتخابات میں شرکت کے لئے اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں تیار کرنا چاہئے تاکہ شعور اور آگاہی کے ساتھ انتخابات میں ووٹ دیں۔
جنرل باقری نے کہا کہ مسلح افواج انتخابات کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گی۔
انہوں نے دوبارہ کہا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام میں انتخابات میں شرکت کا عزم بڑھ رہا ہے۔ اللہ کے کرم سے لوگ بڑی تعداد میں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے الیکشن میں اپنے رائے کا اظہار کریں گے۔