مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوامی وفد نے آج حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں رہبر معظم نے کہا کہ ایرانی عوام کو دو اہم انتخابات درپیش ہیں جس میں پارلیمنٹ اور سپریم لیڈر سے متعلق کونسل کے اراکین منتخب کئے جائیں گے۔ انتخابات ملک میں اصلاحات کا ذریعہ ہیں لہذا سب کو انتخابات میں شرکت کرنا چاہئے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ تبریز کے عوام کا ایمان اور حوصلہ قابل قدر ہے۔ ان کی غیرت ایمانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تاریخ میں آذربائیجان کے عوام کی بہادری اور ایمانداری کے واقعات زیادہ ہیں۔