صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ڈرون حملے کے خدشے کے پیش نظر خطرے کا سائرن بجا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ڈرون حملے کے خدشے کے پیش نظر خطرے کا سائرن بجا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ڈرون مقبوضہ علاقوں میں اچانک گھس آیا جس کے بعد 10صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ شمالی فلسطین کے نہاریہ قصبے  میں ایک آباد کار کی گاڑی کو سائرن  کی آواز پر خوف کے مارے حادثہ پیش آیا۔ 

دوسری جانب جنوبی لبنان میں النشرہ ٹی وی چینل کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے بنت جبیل پر بمباری کی ہے۔