لبنان کی حزب اللہ نے غزہ کی عوامی مزاحمت کی حمایت میں مقبوضہ شمالی فلسطین کے دوویو جاسوسی مرکز کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع "دوویو" جاسوسی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور   بہادر مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ کے مجاہدین نے آج صبح قابض اسرائیلی فوج کے جاسوسی مرکز ڈوویو کو بھاری ہتھیاروں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حزب اللہ نے قابض صیہونی رجیم کی میرون ایئر بیس کو فلق میزائل سے نشانہ بنایا جوکہ 8 اکتوبر 2023 کو شمالی فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد میرون بیس پر حزب اللہ کا یہ تیسرا میزائل حملہ ہے۔