اسپین کے تاریخی شہر بارسلونا میں غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسپین کے تاریخی شہر بارسلونا میں عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے اسپین کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صہیونی نسل پرست حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ بند کرکے تعلقات منقطع کرے۔

اس سے پہلے بدھ کے روز اسپین کے وزیرخارجہ مانوئل البارز نے کہا تھا کہ اسپین اسرائیل کو مزید ہتھیار ارسال نہیں کرے گا۔

انہوں نے فلسطین میں امن کے قیام پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین ایک خودمختار فلسطین کے قیام کے حق میں ہے اس سلسلے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد مفید ہوسکتا ہے۔