مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے دو ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے شرپسند عناصر کا تعلق دہشت گرد تنظیموں داعش اور انصارالفرقان سے ہے جن کو گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سیستان و بلوچستان کے علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔
یاد رہے کہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے بے گناہ عوام اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے والی سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے کئی مرتبہ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔