مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے کئی صوبوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف باری کی وجہ سے تہران سمیت کئی صوبوں کے اسکولوں میں عام تعطیل کردی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایران کے کئی صوبوں کی شاہراہوں پر برف باری کی وجہ سے ٹریفک سست روی کے ساتھ جاری ہے جبکہ بعض علاقائی سڑکیں شدید برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے اور انھیں کھولنے کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب عوام برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور انہوں نے اہم تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔
سنندج میں بارش اور برف کے مناظر
ایران کے صوبے کردستان میں بارش اور برف کی شدت زیادہ دیکھائی دے رہی ہے۔
مشہد میں برف باری
مشہد میں برف باری نے آج صبح سے صوبے کی سطح کو سفید کر دیا ہے۔
برف باری کے بعد تبریز کے عوام کی خوشی
تبریز شہر میں لوگوں نے شدید برف باری کے بعد ایل گولی پارک میں جا کر موسم سرما کا لطف اٹھایا۔
ارومیہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری
ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کا شہر ارومیہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور پوری فضا سفید پوش دکھائی دے رہی ہے۔
ھمدان نے برف کی چادر اوڑھ لی