غزہ اور غرب اردن میں صہیونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینی کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، طوفان الاقصی کے 118 ویں دن بھی صہیونی فورسز غزہ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر حملے کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی اخبار ہارٹز نے کہا ہے کہ صہیونی فوج جان بوجھ غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگارہی ہے۔ صہیونی فوج اپنے اعلی افسران کے حکم سے یہ کام انجام دے رہی ہے۔
صہیونی فورسز کے حملوں میں اب تک شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 93 ہزار ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت اور اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بیرون ممالک سے آنے والی امداد عوام تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔