مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی مزاحمت جاری ہے۔
قطر نے اس سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ روسیا الیوم نے اسرائیلی چینل کے حوالے سے کہا ہے کہ قطر پیر کے روز سے غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کرنا چاہتا ہے۔
عبرانی چینل کے مطابق عرب رہنما حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے پیر کو جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق دونوں طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں طویل جنگ بندی متوقع ہے جس کے تحت اسرائیلی اپنی فوج کو غزہ سے نہیں نکالے گا بلکہ غزہ کے اطراف میں نئی صف بندی کی جائے گی۔