امریکی حکام کی تصدیق کے مطابق مقاومت کے حملے کے نتیجے میں 30 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت اسلامی عراق نے اردن میں قائم امریکی فوجی اڈے پر حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں اردن میں امریکی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت ختم نہیں ہوگی، مقاومت کے حملے جاری رہیں گے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے ہمارے جائز ہدف ہیں۔