مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی عدالت کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف فیصلہ جاری ہونے کے بعد سعودی عرب نے فیصلے کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت کی طرف سے جاری ہونے والے فیصلے کی حمایت اور غزہ میں صہیونی جارحیت کی مذمت کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کے بارے میں صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد عالمی
عدالت نے اسرائیل کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کو غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم اور نسل کشی کے حوالے سے تشویش ہے۔