ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس 2024 سمٹ کے موقع پر سعودی عرب اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود نے بدھ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ملاقات کے دوران غزہ جنگ سمیت علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ تہران اور ریاض کے درمیان اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈیووس اکنامک فورم کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ بھی بات چیت کی جس میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیرعبداللہیان نے بعد ازاں آرمینیا کے صدر واہگن کھچاتوریان سے بھی ملاقات کی۔