مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ یونان کے ساحلی شہر میں صہیونی تجارتی کمپنی کے نزدیک دھماکے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یونان کی پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ساحلی شہر بیرئیوس میں واقع صہیونی تجارتی کمپنی زم کے نزدیک بم دھماکہ ہوا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد کشتی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
الجزیرہ چینل کے مطابق دھماکوں کے بعد مشکوک افراد نے فلسطین کے حق میں بیانات چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار اختیار کرگئے۔
اب تک کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ زم بین الاقوامی نقل و حمل کی ایک صہیونی کمپنی ہے جس کا مرکز مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں واقع ہے۔