مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینی عوام پر مظالم اور نسل کشی کے جواب میں عراق اور شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے ہیں۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی مجاہدین نے شام کے علاقے قامشلی کے مغرب میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے جس سے فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ دیرالزور میں بھی گیس اور تیل کے کنویں پر تعیینات امریکی فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے جواب میں شام اور عراق میں امریکی اور صہیونی فوجی تنصیبات پر حملے کئے جارہے ہیں۔