مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ فی الحال عراق سے اپنی فوجیں نکالنے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ عراق میں داعش کو شکست دینے کے منصوبے پر عمل مکمل نہیں ہوا ہے لہذا ابھی عراق سے نکلنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
اس سے پہلے عراقی وزیراعظم شیاع السودانی نے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ عراق میں حشد الشعبی کے مراکز پر امریکی فوج کے حملوں کے بعد کی صورتحال پر مذاکرات کے لئے اجلاس بلایا تھا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے بارے میں عراقی دفاعی اور سفارتی حکام کو خصوصی ہدایات دی گئیں۔
دوسری جانب بعض ذرائع نے کہا ہے کہ عراق سیکورٹی کونسل کو ملک سے امریکی فوجیں نکالنے کے بارے میں خصوصی درخواست دے گا۔