مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ اور فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے فلسطینی کے مختلف علاقوں پر بمباری اور حملے کئے جس کی وجہ سے متعدد بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
غرب اردن میں صہیونی فوج نے مختلف علاقوں پر حملوں کے ساتھ جنین اور دیگر شہروں میں چھاپوں کے دوران کئی فلسطینی جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
غزہ میں صہیونی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غیر فوجی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچا۔ مرکزی علاقے دیرالبلح میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے کے بعد 18 فلسطینی بے گناہ شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء حماس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ تنظیم کے اعلی رہنماوں پر حملوں کے باوجود غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جدوجہد اور حملے جاری رکھیں گے۔