مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیو یارک سٹی کے علاقے برونکس میں ہزاروں امریکی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
میڈیا کے مطابق مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز 7 اکتوبر 2023ء سے مسلسل غزہ کے علاقوں کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 925 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 57 ہزار 910 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازیں غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے سے اب تک حماس کے مزاحمت کاروں کا نشانہ بن کر ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی ہے۔