مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطین کے حامیوں ہیکرز نے صہیونی حکومتی اداروں پر سائبر حملے کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے صہیونی حکومت کے غزہ پر جارحانہ حملوں کے بعد فسلطین کے حامی ہیکرز نے صہیونی ادروں کی سینکڑوں ویب سائٹس پر حملہ کیا ہے۔
سائبر حملوں کی خبریں دینے والی ویب سائٹ ڈٓرک ریڈینگ نے کہا ہے کہ فسلطینی حامیوں نے گذشتہ کچھ عرصے میں صہیونی اداروں کی ویب سائٹس ہیک کرکے قیمتی معلومات اور راز چوری کئے ہیں۔
فلسطین کے حامی ہیکر گروپ جو خود طوفان سائبری کا نام دیتا ہے نے صہیونی حکومت کے بین الاقوامی ادارے کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کی ہے۔ دیگر بین الاقوامی اداروں کی ویب سائٹس پر بھی حملوں کے بعد ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔
سائبر ورلڈ میں خبریں دینے والی کمپنی ورجیل مسنگ کے مطابق 150 سے زائد ہیکرز صہیونی صنعتی، دفاعی اور تجارتی اداروں کے خلاف حملوں کی کوشش کررہے ہیں ان میں سے متعدد بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے اہداف میں کامیاب ہورہے ہیں۔