مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان میں حماس کے اعلی رہنما صالح العاروی پر حملے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات معطل کردئے ہیں۔
مذاکرات معطل کرنے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے ضاحیہ میں حماس کے اعلی رہنما صالح العاروی کو صہیونی حکومت نے میزائل حملے میں شہید کردیا۔
حملے میں صالح العاروی کے ساتھ تنظیم کے کئی دیگر رہنما بھی شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ میں بے گناہ شہریوں اور غیر فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کے بعد صہیونی حکومت پر عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے لئے دباو بڑھ رہا تھا۔
دوسری جانب حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے لواحقین بھی تل ابیب اور دوسرے شہروں میں مظاہرے کرکے حماس کے ساتھ مذاکرات اور یرغمالیوں کی باحفاظت رہائی کا مطالبہ کررہے تھے تاہم صالح العاروی پر حملے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا عمل مزید سخت ہوگیا ہے۔