اجراء کی تاریخ: 2 جنوری 2024 - 14:52

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک چار ہزار سے زائد فلسطینی طلباء صہیونی حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے شہید ہونے والے طلبہ کے اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 4 ہزار 156 فلسطینی طلباء شہید اور 7 ہزار 818 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان طلباء میں سے 4119 غزہ کی پٹی میں اور 37 طلباء مغربی کنارے میں شہید ہوئے۔ جبکہ غزہ کی پٹی میں زخمی طلباء کی تعداد 7,536 اور مغربی کنارے میں 282  تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں 27 سرکاری اسکول جب کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے زیر انتظام 65 اسکول تباہ ہوئے۔