مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ریزرو دستوں کے اعلی افسر اسحاق بریک نے تاکید کی ہے کہ صہیونی فوجی افسروں اور دفاعی مبصرین کے دعووں پر یقین نہ کریں کیونکہ غزہ میں حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے کا کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حماس کے اہلکاروں کی بہت کم تعداد قتل ہوئی ہے۔ غزہ میں اب تک تن بہ تن جنگ کی نوبت بہت کم آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کی بڑی وجہ حماس کے بم اور بکتربند شکن میزائل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجی ترجمان اور مبصرین اسرائیل کو جنگ کا فاتح قرار دے رہے ہیں۔ جنگ کا منطقی نتیجہ آنے سے پہلے اس قسم کے دعوے کسی بھی صورت میں ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔
جنرل اسحق بریک نے کہا کہ حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے میں کافی ٹائم لگے گا اور اسرائیل کو بہت زیادہ قربانی دینا ہوگی۔ غزہ کی جنگ میں شرکت کرنے والے فوجی کہتے ہیں کہ حماس کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہونے سے روکنا محال ہے۔