مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے جنین اور دیگر علاقوں میں شدید حملہ کیا ہے۔
مختلف قصبوں میں حملوں اور چھاپوں کے دوران صہیونی فوج نے بغیر کسی جرم کے فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
دراین اثناء الجزیرہ نے کہا ہے کہ غرب اردن کے مشرق میں واقع عقبہ کیمپ اور الریحا میں صہیونی فوج نے حملہ کردیا۔ حملے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق بیت المقدس کے شمال، نابلس اور بیت لحم میں بھی صہیونیوں نے دھاوا بول دیا اور بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
فلسطینی کمیٹی برائے آزادی اسیران کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 4ہزار 6 سو فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔