مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی جوانوں اور غاصب صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔
غزہ کے شمالی شہر خان یونس میں مجاہدین نے حملہ آور صہیونی فورسز پر گھات لگاکر وار کیا جس میں دشمن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
شمالی قصبے جبالیا میں بھی فریقین کے درمیان کئی مقامات پر تصادم اور فائرنگ کے واقعات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
فلسطینی مجاہدین کے اچانک اور غیر متوقع حملوں کے بعد صہیونی فورسز عقب نشینی پر مجبور ہورہی ہیں۔
صہیونی میڈیا نے گذشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں کے بعد صہیونی فوج کے خصوصی دستے گولان بریگیڈز نے غزہ سے عقب نشینی کی ہے۔ گذشتہ 75 دنوں کے دوران اس صہیونی دستے کو غزہ میں قابل ذکر کامیابی نہیں ملی ہے۔