مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، حجۃ الاسلام "کاظم صدیقی" نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبے میں مسئلہ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی فوجی شکست کا سلسلہ جاری ہے۔
آج خدا کے فضل و کرم سے امریکہ، اس کے اتحادیوں اور اسرائیلی رجیم حکومت کا اصلی چہرہ ماضی کے مقابلے میں سب پر عیاں ہو گیا ہے اور آج مغرب اقوام عالم کی نگاہ میں رسوا ہوا ہے
حجت الاسلام صدیقی نے کہا کہ آج مزاحمت فاتح میدان ہے۔ جو محاذ جنگ میں برتری رکھتا ہے وہی میدان کا فاتح ہوتا ہے۔
انہوں نے امریکہ کے خلاف یمن کے جرات مندانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج یمن نے اسرائیل اور امریکی حکومتوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔