مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب نے غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کی اندھی حمایت پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، غاصب اسرائیلی حکومت کے تمام جرائم کا ذمہ دار ہے کیونکہ وہ امریکی آشیرباد اور سیاسی، مالی اور فوجی تعاون کے بغیر غزہ میں کسی بھی وحشیانہ اقدام کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی حمایت کی ایک واضح مثال اقوام متحدہ میں ویٹو کا استعمال ہے جس نے عالمی برادری کی اپیل پر غزہ میں جنگ بندی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔