صہیونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایویم کی طرف راکٹ فائر کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے لبنان سے ایوییم کی جانب اینٹی آرمر میزائل داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ لبنان کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایوییم کے علاقے کی طرف اینٹی آرمر میزائل حملے کے جواب میں ہمارے توپ خانے نے لبنان کی سرزمین پر گولہ باری کی اور جنوبی لبنان کے عیترون قصبے اور جبل الباط کے علاقے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔