مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج نے طوفان الاقصی کے بعد فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج کے نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں حماس اور جہاد اسلامی کے جوانوں کے ساتھ جھڑپوں اور ان کے حملوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور 453 صہیونی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔
بیان کے مطابق کاروائیوں کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی فوج ہمیشہ اپنے نقصانات کے بارے میں حقیقی اعداد و شمار پیش کرنے سے انکار کرتی ہے۔
آزاد ذرائع کے مطابق طوفان الاقصی میں بھی حماس کے ہاتھوں صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔