مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے بیجنگ کے دورے پر اپنے چینی ہم منصب ما زاؤکسو سے ملاقات کی۔ جس میں انسانی حقوق اور دہشت گردی جیسے مختلف بین الاقوامی شعبوں میں ایران اور چین کے تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
باقری اور ما زاؤکسو نے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے اور JCPOA کے نام سے جانے والے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق مذاکرات میں تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور چین کے نائب وزرائے خارجہ نے غزہ کے موجودہ بحران کے مختلف پہلوؤں پر مزید بات کرتے ہوئے حملے بند کرنے اور غزہ کے بے سہارا لوگوں کو فوری طور پر انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔