مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں سویلین شہید ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت تعلیم نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 3714 طلباء شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمی طلباء کی تعداد 5700 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز ہسپتالوں اور طبی مراکز کو بھی مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک طبی عملے کے 300 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے زخمیوں اور طبی اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کو بھی نہیں بخشا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 102 ایمبولینس گاڑیاں صہیونی حملوں کی زد میں آچکی ہیں۔
صہیونی فورسز کے حملوں میں غزہ کی پٹی میں 22 ہسپتال اور 52 طبی مراکز مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔