مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان عالمی مہاجرین فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے جنیوا میں ہیں۔ پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے اثرات عالمی سطح پر اور خطے میں کئی سال تک محسوس کئے جائیں گے۔
7 اکتوبر کو طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد اسرائیلی غزہ میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
غزہ کے علاوہ غرب اردن میں بھی وسیع پیمانے پر صہیونی حملے جاری ہیں جس میں اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
عبداللہیان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ نشست صرف خیالات کے اظہار تک محدود نہ رہے بلکہ عملی طور پر اس کا اثر اور فائدہ نظر آنا چاہئے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے فلسطینی بے گھروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنا چاہئے۔