مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے اطراف میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ صہیونی دہشت گردوں نے غرب اردن کے بھی کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی ذیلی شاخ سرایا القدس نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران جوانوں نے مختلف نوعیت کے میزائل اور راکٹوں سے حملہ کرکے صہیونیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
تنظیم کے بیان کے مطابق آرپی جی اور میزائل حملوں میں متعدد صہیونی فوج ہلاک اور کئی بکتربند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے مشرقی علاقوں میں مجاہدین اور غاصب فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔