مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں نے غزہ میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طبی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمال عدوان ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر میزائل لگنے کی وجہ سے ہسپتال میں موجود کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
المیادین کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں بیت لاھیہ کے ہستپال کمال عدوان پر حملہ کیا۔ حملے ہونے والے نقصانات کی تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی ہیں۔
اس سے پہلے ہسپتال کے اعلی عہدیدار نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کے لئے ہسپتال میں علاج کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔
اس کے باوجود اب تک 60 شہید اور 100 زخمیوں کو ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔
ہسپتال پر حملے کے بعد میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر ہولناک مناظر پیش کررہی ہیں۔