مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ ایران عراقی سیکورٹی فورسز کو اپنے تجربات اور مہارتیں منتقل کرنے کے لئے تیار ہے۔
عراقی وزیردفاع ثابت العباسی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وسیع مواقع کے باوجود دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کی سطح اب بھی مطلوبہ مقدار سے کم ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے مزید فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
جنرل باقری نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج خلیج فارس میں دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان دو طرفہ یا کثیر ملکی دفاعی مشقیں کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق غزہ کے بارے میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔
اس موقع پر عراقی وزیردفاع نے کہا کہ مختلف مذاھب سے تعلق رکھنے کے باوجود عراقی عوام فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں۔ تہران کے دورے کے دوران ایرانی کی کئی شعبوں میں ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی۔