مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قسام بٹالین نے بیت حانون میں ایک عمارت کے اندر پناہ لینے والے صہیونی فوجیوں کے ایک گروپ کو ٹی بی جی اینٹی آرمر راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔
حماس کے عسکری ونگ القسام نے دیر البلاح کے مشرق میں اسرائیل کے پانچ ٹینکوں کو "العمل الفدائی" بموں سے نشانہ بنایا جب کہ بیت لاہیا میں یاسین 105 اینٹی آرمر راکٹ حملے سے 3 بکتر بند گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
دوسری جانب عبرانی اخبار Yediot Ahronot نے لکھا ہے: تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سات اکتوبر کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے صیہونی حکومت کے جنوبی بریگیڈ کا کمانڈر کرنل اساو حمامی القسام فورسز کا خصوصی ہدف تھا۔ کیونکہ قسام کے جوان اسے ذاتی طور پر تلاش کر رہے تھے اور اس اسرائیلی کمانڈر کی تصویر شہید ہونے والے مجاہدین کے ہاں سے برآمد ہوئی ہے۔