یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن نے کہا ہے کہ ہم امریکیوں سے کہتے ہیں کہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس چلے جائيں اور سعودی عرب کو چاہیے کہ حماس اور جہاد اسلامی کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال کر ان کی جگہ اسرائیل کو اس فہرست میں جگہ دے۔

مہر خبررساں ایجنسی یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ ہم امریکیوں سے کہتے ہیں کہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس چلے جائيں۔ انہوں نے کہا کہ کیا غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی عرب حکومتیں صرف نشستوں اور کانفرنسوں کے انعقاد پر اکتفا کریں گی؟

محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ حماس اور جہاد اسلامی کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال کر ان کی جگہ اسرائیل کو اس فہرست میں جگہ دے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے اس سینیئر رکن نے کہا کہ یمنی قوم ملت جہاد ہے اور اس نے اپنی بندوقوں کا رخ اپنے حقیقی دشمن یعنی اسرائيل کی طرف کررکھا ہے۔