مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد صہیونی حکومت نے غزہ پر دوبارہ جارحانہ حملے شروع کردئے ہیں۔ اب تک درجنوں فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ کی حکومت نے بے گناہ شہریوں پر حملوں کو ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے۔ ایک بیان میں غزہ کی سیاسی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن اور بلینکن کی سربراہی میں امریکہ غزہ میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سربراہی میں عالمی برادری نے صہیونی حکومت کو غزہ میں اشتعال انگیزی اور انسانی حقوق کی پامالی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔
دوسری جانب سے غزہ کے شہید ابویوسف النجار ہسپتال کے سربراہ مروان الھمص نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایک مرتبہ بھی ہسپتال تک امدادی سامان نہیں پہنچ سکا۔ا
نہوں نے کہا کہ غزہ میں علاج اور صحت کا شعبہ مکمل مفلوج ہوگیا ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں اور زخمیوں کو بیڈ نہ ہونے کی وجہ سے زمین پر رکھا جارہا ہے۔