مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونیسیف کے مطابق ہولناک بمباری اورتباہی سے آدھے سے زیادہ بچے ذہنی مسائل کا شکارہوگئے جنہیں فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
یونیسیف کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے بچےنرسریوں میں سخت حالات میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، 10لاکھ بچے خوراک کے بحران کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔