ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسپتالوں پر صیہونی حکومت کا حملہ انسانی حقوق، بین الاقوامی قانون اور جنیوا کنونشن کے تمام معیارات سے متصادم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ناصر کنعانی نے ایکس سوشل پلیٹ فارم پر لکھا: صیہونی حکومت کا ہسپتالوں پر حملہ انسانی حقوق، بین الاقوامی قانون اور جنیوا کنونشن کے تمام معیارات سے متصادم ہے اور اس رجیم کی مجرمانہ نوعیت کو دنیا پر مزید واضح کر دیتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے شفا ہسپتال کے بارے میں اپنے جھوٹے دعووں کو ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد اس رجیم کی فوج نے غزہ کے دیگر ہسپتالوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اردن اور انڈونیشیا کے اسپتالوں پر حملہ حکومت کی جارحیت اور بربریت کا ایک اور ثبوت ہے۔

کنعانی نے کہا کہ ہسپتالوں پر حملہ انسانی حقوق، بین الاقوامی قانون اور جنیوا کنونشن کے تمام معیارات سے متصادم ہے اور اس رجیم کی مجرمانہ نوعیت کو دنیا کے سامنے مزید واضح کر دیتا ہے۔