مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے معاون باقری کنی نے تہران میں روسی رہنما ریابکوف کے ساتھ ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کے ساتھ خطے اور بین الاقوامی حالات کے بارے میں گفتگو کی۔
باقری کنی اور ریابکوف نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے حوالے بات چیت کی۔
ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال بھی زیربحث آئی اور دونوں نے غزہ میں جاری صیہونی حکومت کے مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔