مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں عراق اور شام میں موجود قابض امریکی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شام، عراق اور اردن کے درمیان سرحدی مثلث میں واقع امریکی فوجی اڈے التنف کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا۔
عراقی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا: ہماری فورسز نے شام کے شہر التنف میں امریکی قابض فوج کے اڈے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔